ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو میں موسلادھار بارش سے ٹرافک میں خلل،گاڑیوں کے سواروں کو پریشانی،کاٹن پیٹ میں 5.8سنٹی میٹر بارش،کئی سڑکیں زیر آب

بنگلورو میں موسلادھار بارش سے ٹرافک میں خلل،گاڑیوں کے سواروں کو پریشانی،کاٹن پیٹ میں 5.8سنٹی میٹر بارش،کئی سڑکیں زیر آب

Sat, 06 May 2023 19:37:26    S.O. News Service

بنگلورو،6؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) بنگلورو شہر میں کل رات ہو ئی موسلادھار بارش کی وجہ سے شہر کے کئی سڑکیں زیر آب ہو چکے تھے جس کی وجہ سے گاڑیوں کے گزر نے میں کافی رکاوٹیں پیش آئیں اورعوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کل شام ہی سے بنگلورو شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ مو سلادھار بارش شروع ہو گئی اور رات دیر تک جاری رہی۔ شہر کے شیوا نند سرکل، آنند راؤ سرکل،شیشادری روڈ،گاندھی نگر، بسونگڈی، میجسٹک، ملیشورم، راجا جی نگر، بسوایشورا نگر، گووند راج نگر، وجئے نگر،شیواجی نگر، میسور روڈ، چامراج پیٹ،کاٹن پیٹ، سمپنگی رام نگر، شانتی نگر،ہگا دور، ایم جی روڈ،ناگ پور، مہا لکشمی لے آؤٹ، پلکیشی نگر سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو ئی۔شہر کے ووکلی پورم انڈر پاس اور شیوانند ریلوے انڈر پاس پوری طرح زیر آب ہو چکا تھا، تقریباً3فیٹ تک یہاں پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے شیوا نند ریلوے انڈر پاس میں کافی دیر تک ایمبولینس پھنس چکی تھی۔ کے آر مارکیٹ سے قریب ایس جے پی روڈ،شیشادری روڈ پر بھی بارش کا پانی کافی زیادہ مقدار میں جمع ہو چکا تھا،جس کی وجہ گاڑیوں کے سواروں کو کافی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر کے مختلف سڑکوں،انڈر پاس،فلائی اوور،جنکشنوں میں بارش کا پانی جمع ہو جانے سے گاڑیوں کے گزر نے میں رکاوٹیں پیش آئیں۔بارش کی وجہ سے ملیشورم اور سمپیگے روڈ پر درخت زمین بوس ہو گئے،اس کے علاوہ عامراج پیٹ،وجئے نگر، بسوشورانگر اور ناگ پور میں تقریباً10سے زیادہ درخت کی ٹہنیاں گر پڑئیں۔کل رات کاٹن پیٹ میں سب سے زیادہ5.8سنٹی میٹر بارش ہو ئی ہے، راج محل گٹہلی میں 5.5سنٹی میٹر، نائینڈہلی اور چامراج پیٹ میں فی کس4.2سنٹی میٹر، ہمیگے پورہ اور کینگیری میں فی کس 4.1،کوٹیگے پالیہ اور ناگ پور میں فی کس3.8سنٹی میٹر، ہمپی نگر3.2سنٹی میٹر، ویشورا پورہ3.1،گالی انجنیاء سوامی مندر2.8سنٹی میٹر بارش ہو ئی ہے۔چہارشنبہ کی درمیانی رات شہر اور اس کے مضافات میں ہو ئی موسلادھابارش کی وجہ سے ہسور روڈ پر کافی زیادہ مقدار میں پانی جمع ہو چکا تھا جس کی وجہ سے گاڑیوں کے سواروں کو کافی پریشانی اٹھانی پڑی،اور جمعرات کی صبح الیکٹرانک سٹی سے بومسندرا تک10کلو میٹر تک ٹرافک جام رہا۔ویر سندرا سگنل زیر آب ہو چکا تھا،جس کی وجہ سے دفاتر پہنچنے والے افراد کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑا۔چہارشنبہ کی رات بومسندرا اور متی کرے میں سب سے زیادہ 6سنٹی میٹر بارش ہو ئی ہے،سنگا سندرا میں 5.4سنٹی میٹر،ایچ اے ایل اور ودیا رنیا پورہ میں فی کس 4.6،جگور اور یلہنکا میں فی کس4.1سنٹی میٹر بارش ریکارڈ ہو ئی ہے۔


Share: